مہر خبررساں ایجنسی نے روس الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس آج سے ایک ماہ کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے گردشی صدارتی عہدہ سنبھال لے گا۔
سلامتی کونسل کی روسی صدارتی عہدے کے دوران اسلحے کی برآمدات اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خطرات پر بات کی جائے گی۔
یہ بھی توقع ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سلامتی کونسل کے بعض اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اعلان کیا تھا کہ اپریل میں یوکرائن کے حوالے سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوگا تاہم اس حوالے سے اسی ماہ میں نشستیں منعقد ہوسکتی ہیں۔
6 اپریل کو یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن زون سے بچوں کو نکالنے کے حوالے سے ایک غیر رسمی اجلاس ہونے والا ہے۔
لاوروف 25 اپریل کو مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کے تعلق سے وزارتی سطح پر ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرگئی لاوروف کا رواں ماہ کے آخر میں نیویارک کا دورہ متوقع ہے۔ موجودہ بین الاقوامی کشیدہ صورتحال اور روس اور امریکہ کے تعلقات میں پیدا ہونے والے بحران کو دیکھتے ہوئے ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ روسی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کو امریکی ویزوں کے اجراء کی صورت حال کیسے آگے بڑھے گی۔
ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے یوکرائنی حکام کی جانب سے روس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سے روکنے کی درخواستوں کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ ایسا کرنے کے قابل نہیں ہے۔ جبکہ مغربی میڈیا نے رپورٹ کی ہے کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے، جبکہ یوکرائن نے اراکین سے کہا ہے کہ وہ اس اقدام کو روکیں۔
آپ کا تبصرہ